بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قبل از وقت گرفتاری ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(ممتازنیوز)وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے دونوں رہنماؤں نے ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست پر سماعت اب سے کچھ دیر کے بعد شروع ہو گی۔سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وکلاء کی ایک بڑی تعداد پشاور ہائیکورٹ میں ان کے ہمراہ موجود ہے۔