بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غلام سرور بھی کپتان کو چھوڑ گئیے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق غلام سرور نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی پر دکھ ہوا، جن لوگوں نے اداروں کے خلاف محاذ آرائی کی اس کی مذمت کرتا ہوں، جو کچھ ہوا برا ہوا، اس لئے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ محاذ آرائی کی سیاست کی پارٹی میں رہ کر بھی مخالفت کی۔ پاک فوج ہماری ہے، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا جو کسی بھی طرح درست اقدام نہیں تھا۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینی چاہئے۔