بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔نجی ٹی وی نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے وزیراعظم آفس میں طلب کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیف شرکت کریں گے۔