اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک مختلف مسائل سے دوچار ہیں، سیلاب کے سبب پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئے مالیاتی معاہدے کیلئے سربراہی اجلاس میں رہنماؤں کی توجہ اہم امور پر مبذول کروائی، خارجہ مسائل کے سبب ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں خلل پڑا ہے۔ عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے باعث ہوا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو سیلاب جیسی آفتوں کا سامنا رہا۔ عالمی برادری شرم الشیخ کا پ 27 میں کئے گئے وعدے پورے کرے۔









