پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز محمد رضوان کی ویڈیوز اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔
محمد رضوان بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی رجحان کی وجہ سے بھی خبروں میں نمایاں رہتے ہیں ان دنوں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
محمد رضوان کی مکہ المکرمہ میں حرم کے اندر صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی@iMRizwanPak #muhammadrizwan pic.twitter.com/Ij05Vdijis
— PKPRESS (@PKPRESS1) June 23, 2023
اسی حوالے سے مکہ المکرمہ میں حرم کے اندر صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان صفائی کے عملے کے ساتھ مل کر وائپر کے ذریعے فرش پر پڑا پانی صاف کررہے ہیں۔ اس موقع پر وہاں گزرنے والے عازمین بھی انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ حج کی ادائیگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔
محمد رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹوور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔









