بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوجی عدالتو ں پر فیصلہ آنے کے بعد ہی ریاست اور حکومت فیصلہ کرے گی،وزیرداخلہ

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیرداخلہ راناثناللہ نے کہاہے کہ فوجی عدالتو ں پر فیصلہ آنے کے بعد ہی ریاست اور حکومت فیصلہ کرے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہاکہ 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کا فیصلہ بالکل یکطرفہ اور ضد پر مبنی تھا، پنجاب میں الیکشن سےمتعلق تمام جماعتوں نے فل بنچ بنانے کا کہا۔انہوں نے کہاکہ نومئی کے واقعات میں جو ملوث ہیں ریاست کا عزم ہے کہ انہیں کٹہرے میں لایاجائے گا،ان تمام افراد کے خلاف کارروائی ہوگی اور سزادی جائے گی،دفاعی اداروں پر حملہ کرنے والاجتھہ سیاست کرناچاہئے تو اسے اجازت نہیں ہوگی۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتو ں پر فیصلہ آنے کے بعد ہی ریاست اور حکومت فیصلہ کرے گی،ریاست اور حکومت کااس بارے میں موقف واضح ہے، سنیئرترین ججز،نامزدچیف جسٹس کہہ رہےہیں کہ بنچ غیرآئینی وغیرقانونی ہے،ایسے بنچ کا فیصلہ کیسے ماناجائے گا،ددسینئر ججزاٹھ کر نہیں گئے انہیں بنچ سے مائنس کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ جو قانون ابھی بناہی نہیں ججزاس کا جائزہ کیسے لے سکتے ہیں۔