بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز دبئی روانہ ہو گئیں، نوازشریف پہلے ہی پہنچ چکے ہیں: مریم اورنگزیب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ نون مریم نواز دبئی روانہ ہو گئیں، نوازشریف پہلے ہی  دبئی پہنچ چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رہنما نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نجی دورے پہ دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔ پارٹی قائد جناب محمد نواز شریف پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں۔ فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی پارٹی قائد نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔