کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں دو لڑکے ایک لڑکی کی لاش جناح ہسپتال چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان جناح ہسپتال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 18 سالہ لڑکی کو کچھ دیر قبل ہسپتال لایا گیا تھا، ڈاکٹرز کو بتایا گیا کہ لڑکی کی طبیعت خراب ہے، معائنہ کر لیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ لڑکی کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹر گیا تو انکشاف ہوا کہ لڑکی مر چکی ہے۔ موت کا سنتے ہی لڑکے فوری طور پر رفو چکر ہو گئے۔









