بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ضمانت میں 10 جولائی تک توسیع مل گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، ان کے وکیل علی بخاری ہمراہ تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ نئے جج نے ابھی چارج نہیں لیا جس کے باعث عدالتی کارروائی نہیں ہو سکی اور شاہ محمود قریشی کو 10 جولائی تک ضمانت میں توسیع مل گئی۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کو  جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی میں مدد کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔