اسلام آباد(صغیر چوہدری)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات تفصیلات طلب کرتے ہوئے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی ایس پی لیگل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جون تک جواب طلب لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا کوئی آرڈر موجود ہے تو وہ بھی بتایا جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کے خلاف چار مقدمات درج کئے گئے۔وکیل کے مطابق اسلام آباد اور مری میں درج مقدمات میں شیخ رشید ضمانت پر ہیں۔حکمنامے کے مطابق وکیل نے بتایا کہ موچکو اور کیماڑی میں درج مقدمات عدالت معطل کرچکی ہے۔وکیل کے مطابق درخواست گزار کی رہائشگاہ پر پولیس کی جانب سے دوبارہ چھاپہ مارا گیا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ پولیس نے خاندان کے افراد کو ہراساں کیا۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے نکات پر مزید بحث کی ضرورت ہے۔کیس کی مزید سماعت 27جون کو ہوگی ۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف درج مقدمات تفصیلات طلب، تحریری حکمنامہ جاری








