بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفتاح اسماعیل کا ن لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ

سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
مفتاح اسماعیل نے سیکریٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کے نام خط لکھا اور استعفے سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کی تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا۔