بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج سےپری مون سون بارشوں کا امکان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج آندھی کے ساتھ پری مون سون   بارشوں کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب بارش کے باعث گرمی میں کمی دیکھی گئی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رم جھم نے رنگ جمایا تو جڑواں شہر راولپنڈی اور لوئر دیر میں موسلادھار بارش نے موسم دلفریب بنا دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔