وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اپنی جعلی ویڈیو چلائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر شارٹ ویڈیو کلپ پر (جوکہ پراپیگینڈے کے لیے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے) ایکشن ہو تو پھر یہ کہیں گے ہیومن رائٹس (انسانی حقوق) کی خلاف ورزی ہو گئی ہے‘۔
اگر شارٹ ویڈیو کلپ پر (جوکہ پراپیگینڈے کے لیے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے) ایکشن ہو تو پھر یہ کہیں گے human rights کی خلاف ورزی ہو گئی ہے۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) June 24, 2023
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک چھوٹی سی ویڈیو کلپ جاری کی گئی جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہہ رہے تھے کہ ’ہزار بندوں کو اگر ایک دفعہ پھانسی دیدی جائے یا گولی ماردی جائے تو پورا ملک بالکل ٹھیک ہوجائے گا‘۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہزاروں پاکستانیوں کو ایک ساتھ گولی مارنے یا پھانسی چڑھانے کے حق میں ہیں‘۔
اس ادھورے ویڈیو کلپ کو پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان اور حامیوں نے شئیر کیا، ساتھ ہی عالمی اداروں اور بین الاقوامی خبر رساں اداروں کو ٹیگ بھی کیا۔
لیکن جب بعد میں عوام نے اس ویڈیو کی حقیقت بیان کی تو اسے خاموشی سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔
دراصل رانا ثناء اللہ نے یہ گفتگو 17 جون کو فیصل آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کی تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا تھا، 9 مئی کو حکومت گرانے کیلئے ’باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی، باقاعدہ لوگوں کو ٹرین کیا گیا، اور مقصد یہ تھا کہ جب یہ چند سو لوگ پورے ملک میں جاکر فوج پر حملہ آور ہوجائیں گے ان پر چڑھ دوڑیں گے تو اس کے بعد پیچھے ہزاروں لاکھوں عوام کی سپورٹ پہنچ جائے گی اور اس طرح سے ریاست گر جائے گی، اور ہم اس طرح سے قابض ہوجائیں گے۔ قابض ہونے کے بعد کرنا کیا تھا؟ وہی جو بطور وزیراعظم (عمران خان) کہتے رہے ہیں کہ جی میرے پاس اگر اختیار ہوتو میں کم از کم 500 بندوں کو پھانسی دے دوں، پانچ ہزار بندوں کو اگر ایک ہی دفعہ پھانسی دیدی جائے یا گولی ماردی جائے تو پورا ملک بالکل ٹھیک ہوجائے گا ہر چیز جو ہے وہ بہتر ہوجائے گی۔ سعودی عرب کا قانون بہت اچھا ہے، چائنہ میں بھی قانون بہت اچھا ہے ، وہ بھی فوری ٹرائل کرکے بندے کو فوری پھانسی پر چڑھا دیتے ہیں، (عمران خان کا) یہ ارادہ تھا کہ بعد میں ہم یہ کریں گے‘۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے رانا ثناء اللہ کی اس گفتگو کا پورا ویڈیو کلپ بھی شئیر کیا۔
#مک_گیا_تیرا_شو_خان جھوٹے دجالوں کا پراپیگنڈا بے نقاب
تاریک انصاف رانا ثنا ءاللہ کے حوالے سے جھوٹا پراپیگنڈا کررہے ہیں ، رانا ثناءاللہ کا فل ویڈیو کلپ
رانا ثناءاللہ نے عمران نیازی کے بارے میں جو بات کہی کہ وہ کیا چاہتا ہے اسی کو تاریک انصاف غلط پیش کرہے ہیں pic.twitter.com/wHMbK6SGeU— سید عدنان بادشاہ 🇵🇰 (@syed_bacha) June 24, 2023
سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی آئی کی جانب سے اس ویڈیو کے ڈیلیٹ کئے جانے پر سوال اٹھایا کہ ’کیا تحریک انصاف کا ہینڈل اس غلطی پر وضاحت کرے گا تاکہ جن لوگوں کے ذہن خراب کئے گئے ان کو سچ پتہ چلے؟ یا یہ لوگ باریک وارداتیں ڈال کر عوام کے ذہن میں پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرتے رہیں گے؟‘
آج تحریک انصاف کے سرکاری ہینڈل سے رانا ثنا کا یہ کلپ کاٹ کر پہلے جاری کیا گیا۔ جو حصہ کاٹا گیا اس میں تشدد پسندی بھڑکانے والے فقرے تھے۔ اسکو 4 ہزار سے زائد ریٹویٹ ملے۔ اسکو باقاعدہ انگریزی میں سب ٹائٹل لگائے گئے۔ نیچے کارکنوں سے عالمی اداروں کو ٹیگ کرکے پاکستان کو بدنام کیا گیا۔… pic.twitter.com/CRNd619TVb
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) June 24, 2023









