ساف فٹبال چیمپئین شپ میں بھارت کے بعد کویت نے بھی پاکستانی ٹیم کو روند ڈالا۔
بنگلورو کے سری کانتیراوا اسٹیڈیم کھیلے گئے میچ میں کویتی ٹیم نے گرین شرٹس کو 0-4 سے شکست دی، مسلسل دو میچوں میں شکست کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے تقریباً باہر ہوچکی ہے۔
کویت کی ٹیم نے ابتداء گرین شرٹس کو دباؤ میں رکھا اور میچ کے 10ویں منٹ میں حسن العنیزی جبکہ 17 ویں منٹ میں مبارک الفنینی نے گول داغ کر کویت کی برتری کو دگنا کردیا۔
مبارک نے پہلے ہاف کے اختتام پر ایکسٹرا ٹائم میں ایک اور گول کے ساتھ اپنی ٹیم کو میچ پر مکمل کنٹرول دلادیا۔
دوسرے ہاف میں بھی پاکستان گول کے بہاؤ کو روکنے میں ناکام رہا، میچ کے 69ویں منٹ میں عیدالرشدی نے کویت کی برتری کو 4-0 سے بڑھادیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
قومی ٹیم ساف فٹبال چیمپئین شپ میں اب تک ایک بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان گروپ کا آخری میچ 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔
Goals from Kuwait's 4-0 win over Pakistan earlier. https://t.co/6aq849sB6L
— FootballPakistan.com (@FootballPak) June 24, 2023
Kuwait blank Pakistan 🇵🇰 to collect six points from two matches in Group A of Bangabandhu 2023 #SAFF Championship in Bangalore! 🇰🇼 #SAFFChampionship2023 #StrengthInUnity pic.twitter.com/znLR7uNUi5
— SAFF Football (@SAFFfootball) June 24, 2023









