بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرا دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے احسن قدم اٹھاتے ہوئے قیمتی تحفہ توشہ خانے میں جمع کرا دیا۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کو سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین سے تحفے میں ملی قیمتی گھڑی ملی تھی جو انہوں نے توشہ خانہ میں جمع کرا دی۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ حکومت پاکستان کے زیر ملکیت محکمے کا نام ہے جہاں ارکان پارلیمنٹ، وزراء، خارجہ سیکرٹریز، وزیراعظم اور صدر کو ملنے والے تحائف رکھے جاتے ہیں۔