بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل میں مزید ٹیموں کا اضافہ ہوسکتا ہے؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے (پی سی بی) نے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں مزید 2 ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مالکان کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ ایسا فارمولا تیار کیا جائے گا جس سے کسی کو کوئی مالی نقصان نہ پہنچے۔

 ابتدائی تجویز کے مطابق آمدنی کے مرکزی پول کا 95 فیصد موجودہ چھ ٹیموں کو مزید 2 سال ملتا رہے گا۔

معاہدے کے مطابق 11ویں سال سے ٹیموں کو بڑھایا جا سکتا ہے، اس لیے دونوں نئی فرنچائزز بھی زیادہ سے زیادہ منافع کمائیں گی۔ پی ایس ایل فرنچائزز سے ویمن لیگ کی مجوزہ ٹیموں کو خریدنے کے لیے بھی کہا جائے گا۔

اگر وہ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا جن کو خواتین کی ٹیم کو مقررہ فیس کے عوض فروخت کیا جاسکتا ہے۔ فرنچائزز بھی آئی پی ایل کی طرح دائمی حقوق چاہتی ہیں، جو بھارت میں دس سال تک فیس لینے کے بعد گیارہویں ایڈیشن میں ختم ہوا، لیکن پی ایس ایل کی ٹیمیں، جو کم قیمت پر فروخت ہوئیں، ایسا نہیں چاہتیں۔

 ایک مرکزی پول سے انہیں زیادہ فائدہ ہوگا۔ ملکیت کو 50 سال تک بڑھانے کا ایک اور آپشن ہے۔ موجودہ معاہدے کے تحت 11ویں سال میں فرنچائز فیس میں 25 فیصد اضافہ ہوگا۔