لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے اداروں کیخلاف تقریر اور جلائو گھیرائو کے کیس میں یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں شیرپائو پل پر سڑک بلاک کرکے اداروں کیخلاف تقریر اور جلائو گھیرائو کے معاملے میں یاسمین راشد کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے یاسمین راشد کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت خارج کردی،عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کی، یاسمین راشد کے وکلا دلائل کیلئے پیش نہیں ہو رہے تھے۔









