بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

کابل: افغانستان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں شدید زلزلے کا مرکز صوبہ بدخشاں سے 35 کلو میٹر دور محسوس کیا گیا۔
4.2 کی شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 16 منٹ پر آیا، اس زلزلے کی گہرائی 31 کلو میٹر تھی، جس کا مرکز ہمسایہ ملک تاجکستان بتایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں بھی 4.6 شدت کا ایسا ہی زلزلہ آیا تھا۔
افغان میڈیا کے مطابق حال ہی میں صوبے میں زلزلوں کی تعدد میں اضافہ ہوا ہے جو کہ مقامی لوگوں کے لیے باعث تشویش ہو سکتا ہے جبکہ صوبے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سیسمولوجیکل رپورٹ کے مطابق یہ صوبہ قدرتی آفات کا سب سے زیادہ خطرہ ہے، جس میں زلزلے، سیلاب، برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ شامل ہیں۔
6.5 کا حالیہ طاقتور زلزلہ رواں سال مارچ میں صوبہ بدخشاں کے ضلع زیبک میں آیا تھا جس میں 13 افراد جاں بحق اور 100 زخمی ہوئے تھے۔