لاہور: بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم ممبئی کا سفر نہیں کرے گی۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کو بتادیا ہے کہ ممبئی پاکستان کےلیے محفوظ نہیں ہے۔
ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کولکتہ اور ممبئی وینیوز ہیں۔ تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کی صورت میں کولکتہ میں میچ کروایا جائے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا۔
کولکتہ میں ممکنہ طور پر پاکستان کے 3 میچز شیڈول ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ احمد آباد میں ہوگا۔
کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کا ممبئی میں نہ کھیلنے کا فیصلہ








