بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس سے خام تیل لیکر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگرانداز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) روس سے خام تیل لے کر آنے والا دوسرا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس سے 56 ہزار ٹن خام تیل لے کر آنے والا بحری جہاز برتھ پر لنگرانداز ہوگیا ہے۔
بندرگاہ کے ذرائع کے مطابق کلائیڈ نوبل نامی جہاز سے خام تیل کی ترسیل آئندہ چوبیس گھنٹوں میں شروع کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ روس سے پہلا بحری جہاز 45 ہزار ٹن خام تیل لے کر 11 جون کو کراچی بندرگاہ پہنچا تھا۔