بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امریکا میں سابق سفیر اسد مجید نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے گذشتہ اجلاس کے میٹنگ منٹس بھی اجلاس میں پیش کیے گئے، اجلاس سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سروسز چیفس اور وفاقی وزراء شریک ہوئے۔