بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ نے ای سی ایل رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی ، وزیرداخلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای سی ایل رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

 

 

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پچھلے ہم منصب کی طرح تو شاید نا کرسکوں کہ ایک پریس کانفرنس گھر سے نکلتے ہوئے اور ایک واپس جاتے ہوئے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزارت داخلہ کے ماتحت بائیس محکمے ہیں، بہت سے محکموں میں ایسے ایریاز جن سے پہلو تہی برتی گئی، جب بھی کوئی اہم فیصلہ ہوا اس پر پریس کانفرنس کریں گے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ای سی ایل کا معاملہ کافی گھمبیر تھا، کسی کو تنگ کرنا ہوتا تو کبھی نیب کی طرف سے نام ای سی ایل میں بھیج دیا جاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو دیکھنے کیلئے وزارتی کمیٹی بنائی گئی تھی جبکہ اس کمیٹی کو تین دن کا وقت دیا تھا اور کمیٹی میں سردارایاز صادق، اسعد محمود، سردار طارق اس کمیٹی میں شامل تھے۔وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ای سی ایل رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی، اس وقت ای سی ایل میں چار ہزار سے زاید لوگ ہیں۔