بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ نے چار خلیجی ممالک کیلئے مویشی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے4 خلیجی ممالک کیلئے 16ہزار 750مویشی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے زندہ جانوروں کی برآمد پرعائد پابندی میں خصوصی نرمی کی منظوری دے دی گئی ہے ، مویشی قطر، یو اے ای ، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے برآمد کئے جائیں گے، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت خارجہ کی سمری کی منظوری لے لی۔
یہ فیصلہ خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درخواست پر کیا گیا، بکریاں، بھیڑیں ، اونٹ ، گائے ، بھینسیں اور بیل برآمد کئے جائیں گے۔
قطرکےشیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے 4ہزارمویشی برآمد کئے جائیں گے، قطر کے شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے3500مویشی اور شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے2300مویشی برآمد کئے جائیں گے۔
قطر کے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے جبکہ یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے2500 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔
بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار مویشی جبکہ کویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئے450 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔