بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حج کوٹہ جاری، رواں سال کتنے افراد سعادت حاصل کریں گے؟

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے 2022 کے لیے حج کوٹہ جاری کر دیا۔ رواں سال 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے 2سالہ کورونا پابندیوں کے بعد سال 2022میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔ سعودی حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے۔بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37ہزار 770ہے۔ برطانیہ 12 ہزار 348، امریکہ 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔سعودی عرب ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کرتا ہے۔پاکستان کو 2019میں ایک لاکھ 79 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔ پھر حج کمیٹی آف پاکستان اس کوٹہ کو مختلف صوبوں میں تقسیم کرتی ہے اور اس کوٹہ کا کچھ حصہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بھی محفوظ رکھتی ہے۔ سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق اس سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کر سکیں گے۔