اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اے این پی کی قیادت سے رابطہ کیا اور کابینہ کا حصہ بننے کی درخواست کی۔عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔وزیراعظم نےعوامی نیشنل پارٹی کو ایک وزارت دینے کی پیشکش کی۔اے این پی نےآصف زرداری سے وزارت مواصلات اور وزیرمملکت کا مطالبہ کیا تھا جبکہ مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات دینے پر اے این پی نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
وزیراعظم کے دوبارہ رابطے کے باوجود اے این پی کا کابینہ کا حصہ بننے سے انکار








