بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29 اور 30 جون کی شب ٹانک کےعلاقے منزئی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں مقابلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا، انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا ہے۔