بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ کپ کوالیفائر : لنکن ٹائیگرز کی نیدر لینڈز کو 21 رنز سے شکست

ہرارے (نیوزڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے اہم میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 47.4 اوورز میں 213 رنز بنائے۔

لنکن ٹیم کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا نے 93 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرونارتنے 33 اور مہیش تھیکشنا 28 رنز بنا کر نمایاں بیٹرز رہے ۔

ڈچ ٹیم کی جانب سے لوگین وین ویک اور بیس ڈی لیڈ نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کے بیٹرز لنکن باؤلرز کے خلاف مزاحمت نہ کرسکے اور پوری ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ایڈورڈز 67 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ دیگر بیٹرز میں ویسلے نے 52 اور بیس ڈی لیڈز نے 41 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑی دھننجیا ڈی سلوا شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔