دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے دبئی میں قیام کی مدت میں اضافے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے دبئی میں اپنا قیام مزید ایک ہفتہ بڑھا دیا ہےنواز شریف کی ابھی متعدد اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں پاکستان کے معاشی نظام کی بہتری کے لیے صلاح مشورے ہو رہے ہیں، دوست ممالک اور سرمایہ کار پاکستان میں سیاسی استحکام کے خواشمند ہیں۔
واضح رہے کہ نواز شریف نے پیٹرولیم سیکٹر سے وابستہ غیر ملکی وفود سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں معاشی نظام کی بہتری کیلئے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری اور معیشت میں بہتری لانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کئی دوست ممالک کی طرف سے معاشی سرگرمی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال جاری ہے۔
نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں طے ، مزید کتنا عرصہ قیام کریں گے ؟ جانیے








