بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘بہت گرمی ہے’، وزیر دفاع نے نہر میں چھلانگ لگا دی

نجی ٹی وی کے مطابق نون لیگی رہنما خواجہ آصف گرمی کے سبب موترہ نہر پہنچ گئے، ان کے ساتھ لائف جیکٹس پہنے سرکاری اہلکار بھی تھے۔ وہ اہلکاروں کا سہارا لے کر نہر کے پل پر موجود جنگلے پر چڑھے اور پانی میں چھلانگ لگا دی۔
ان کے نہر میں کودنے کا منظر دیکھ کر وہاں موجود من چلے بھی نہانے کیلئے پانی میں اتر گئے۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے وزیر دفاع کو نہر میں سرکاری اہلکاروں نے گھیرے میں لئے رکھا۔