بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان حج والنٹیئرز گروپ کے 1400 سے زائد رضاکاروں نے حج کے موقع پر خدمات سرانجام دیں

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان حج رضاکار گروپ کے سینکڑوں اراکین مشاعر مقدسہ میں پاکستانی عازمین سمیت دیگر ممالک کے حجاج کرام کی رہنمائی اور خدمت کرنے میں مصروف رہے۔ سعودی عرب میں پاکستان حج رضا کار گروپ گزشتہ کئی سالوں سے خدمت خلق کے جذبے سے حج کے موقعہ پر اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ اس سال چودہ سو سے زائد پاکستانی اقامہ ہولڈرز رضا کاروں نے حج کے موقعہ پر مشاعر مقدسہ میں پاکستانی حجاج سمیت دیگر ممالک کے حجاج کی خدمت اور رہنمائی کا فریضہ انجام دیا جس کو پاکستان حج مشن اور سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بھی سراہا گیا ہے۔