بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مانگا منڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

مانگا منڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مانگا منڈی میں مبینہ پولیس مقابلے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مانگا منڈی پولیس زیر حراست ڈاکوؤں شاہد علی اور ابرار کو دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے لے جا رہی تھی کہ ملزمان نے پولیس گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے تاہم پولس کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔