دنیا بھر میں سوئیڈن میں کی جانے والی قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایسے میں عراقی فٹبال لیگ کی دو ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ نے احتجاج کا منفرد انداز اپنایا جس نے تیزی سے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔
عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز قرآن پاک کو ہاتھوں میں اٹھا کر بوسہ دیتے ہوئے کیا۔
Much respect to Iraqi footballers and referees as they hold the Quran before a match in reply to the burning of the Quran in Sweden.#quran #quranburning #quranburninginsweden pic.twitter.com/eCg8KyQhMb
— Mohammed Al-Hilli (@malhilli) July 1, 2023
عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹ بال لیگ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔
یاد رہے کہ سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گذشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔
لیکن اس عالمی ردعمل کا ایک منفرد اور انوکھا انداز عراق کی فٹ بال لیگ کے کھلاڑیوں کا ہے جو عالمی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں تیزی سے جگہ بنا رہا ہے۔









