پاکستان کرکٹ ٹیم کا معروف نام حسن علی نے اپنی 29 ویں سالگرہ منائی۔
سالگرہ کے موقعے پر بھارتی فلائٹ انجینئر سمیعہ آرزو نے حسن علی کے خاص دن کو اور بھی خاص بنادیا۔
سمیعہ آرزو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیلمی تصاویر پوسٹ کیں جس میں اس جوڑے کو اپنے ننھی پیاری بیٹی کے ساتھ دیکھا گیا،جب کہ دوسری تصویر میں حسن علی اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھامے موبائل میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔تیسری تصویر میں اس جوڑے کو دلکش مقام کی سیر کرتے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔
سمیعہ آرزو نے مذکورہ تصاویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘سالگرہ مبارک ہو، آپ واقعی بہت اچھے ہیں۔ میں بہت شکر گزار ہوں کہ میں نے ایک محنتی آدمی سے شادی کی جو اپنے خوابوں کو حقیقت بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ میری دعا ہے کہ آپ کی سالگرہ کے دن آپکی تمام خواہشیں پوری ہوں۔ آپ صرف میرے شوہر ہی نہیں آپ میرے بہت اچھے دوست بھی ہیں میں آپ سے محبت کرتی ہوں‘۔
اہلیہ کی پوسٹ پر حسن علی بھی اپنا درعمل دیے بنا نہ رہ سکے،کمنٹ سیکشن میں تبصرہ کرتے ہوئے اہلیہ کو دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی قرار دیا ، انہوں نے لکھا کہ ’شکریہ دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی’۔
یاد رہے کہ کرکٹر حسن علی نے 20 اگست 2019 دبئی میں بھارتی فلائٹ انجینئر سمیعہ آرزو سے شادی کی جس کے بعد 6 اپریل 2021 کو ان کے پہلی بچی کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے اپنی نوزائیدہ بچی کا نام ہیلینا حسن علی رکھا۔









