اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری افواج اور سیکورٹی فورسز سرحدوں کی سیکورٹی موثر بنائے ہوئے ہیں
ہفتہ کو اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء نے کہاکہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ہماری فورسز نے سرحد پار دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنایااس واقعہ میں شہید ہونے والے جوانوں کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں









