بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف 9 مئی واقعات کا مقدمہ ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود درج نہیں ہو سکا: جاوید لطیف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف 9 مئی واقعات کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ  ڈیڑھ ماہ میں مرکزی کردار پر مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہماری بات سچ ثابت ہوئی کہ سہولت کاری ہو رہی تھی، منصوبہ سازی کا نتیجہ 9 اور 10 مئی کو سامنے آیا۔ ایک سیاسی جماعت نے اقتدار کیلئے 9 مئی کو شر انگیزی کی۔ ان واقعات نے پاکستان کی بنیادیں ہلا دیں۔  گزشتہ 75 برس میں 9 مئی جیسا واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے روڈ میپ بنا رہے ہیں، ان کو بے گناہ ہونے کے باوجود اقتدار سے نکالا گیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج ایک شخص کو احتساب کے شکنجے سے کیوں محفوظ رکھا جا رہا ہے۔