بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی سی بی نے ذکا اشرف سے متعلق اعلامیہ واپس لے لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ذکا اشرف اور سلمان نصیر سے متعلق جاری کیا گیا اعلامیہ کچھ دیر بعد ہی واپس لے لیا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ذکا اشرف اور سلمان نصیر آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 9 سے 16 جولائی تک منعقد ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ذکا اشرف پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر ہیں جبکہ سلمان نصیر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔اس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکا اشرف اور سلمان نصیر کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کی منظوری پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین احمد شہزاد فاروق رانا نے دی۔تاہم اب یہ اعلامیہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے واپس لے لیا گیا ہے۔