اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کر رکھا ہے، عدالت کی جانب سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور وکلاء کو بھی نوٹس جاری کر دیئے گئے تھے، عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کیس آج سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔
یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے 7 روز میں سیشن کورٹ کو فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔









