بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، میجر عبداللہ شاہ شہید، 3 دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہو گئے جبکہ 3 دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں کی اطلاع میجر میاں عبداللہ شاہ نے دی تھی۔ سکیورٹی فورسز جونہی ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر پہنچیں تو انہوں نے فائرنگ کر دی۔ دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم اس دوران میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ جوانون کی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔