ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے کپتان تمیم اقبال نے اچانک انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق تمیم اقبال کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیاہے جب بنگلہ دیش کو افغانستان کے تین ون ڈے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ورلڈ کپ میں بھی صرف تین مہینے ہی باقی ہیں ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران 34 سالہ تمیم اقبال نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے 16 سالہ کیریئر کے اچانک اختتام کا اعلان کیا ، انہوں نے 241 ون ڈے میچز کھیلے جن میں 36.62کی اوسط سے 8 ہزار 313 رنز بنائے جن میں 14 سینچریاں اور 56 نصف سینچریاں شامل ہیں ۔









