بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان سازش کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے کئی دنوں تک مراسلے کو کیوں چھپا رکھا ،8مارچ کو ٹیلی گرام ملتا ہے تو 27مارچ تک سوئے ہوئے تھے، 16مارچ کو امریکی عہدیدار کو او آئی سی اجلاس میں کیوں بلایا؟ جب اتحادی چھوڑ کر چلے گئے تو ساز ش کا ڈرامہ رچایا انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے ولا ہے، الیکشن کمیشن میں اپنے اکاؤنٹس ڈکلیئر نہیں کئے، شوکت خانم  کے لئے فندڈ نگ کی اور پیسے پارٹی کے لئے خرچ کئے۔مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تم جھوٹے تھے، جھوٹے ہو، نالائق تھے نالائق ہو۔انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کردیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، پاکستان کے عوام آپ کی اصلیت جان چکے ہیں۔