کرکٹ کے میدان میں بڑے بڑے کھلاڑیوں کی اننگز کا خاتمہ کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔
حارث رؤف گزشتہ شب اپنی دولہنیا لینے پہنچے، حارث رؤف نے اپنی بارات پر کالی شیروانی، سرخ پگڑی کا انتخاب کیا، دلہن مزنا بھی سرخ عروسی جوڑے میں انتہائی دلکش دکھائی دیں۔
حارث رؤف نے بارات روانگی سے قبل بکرے کا صدقہ دیا حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب آج ہوگی۔
حارث روف دلہن لینے پہنچ گئے#HarisRauf pic.twitter.com/ypzTXRXeZ7
— Sumair jamil (@sumair_shah123) July 6, 2023
بارات کی تقریب سے قبل حارث رؤف کی شادی کی سلسلے میں قوالی ڈھولکی اور مہندی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دولہا خوب محظوظ ہوئے۔
Haris Rauf's wife's emotional moment during Rukhsati❤️#HarisRauf pic.twitter.com/tOhvnS3pXv
— Laiba Abbasi 🏏 (@abbasiilaiba) July 6, 2023
خیال رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود سے نکاح کیا تھا، نکاح کی اس تقریب میں قومی سابق و موجودہ کرکٹرز نے شرکت کر کے نکاح کی تقریب میں چار چاند لگا دیے تھے۔
بعد ازاں مزنا مسعود اور حارث رؤف کے نکاح شوٹ کے بھی خوب چرچے ہوئے تھے، اپنے نکاح کے خاص دن مزنا مسعود ملک نے مشہور ڈیزائنر حسین ریہر کا خوبصورت جوڑا زیب تن کی۔









