اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے،وزارت اطلاعات ملک بھر کے پریس کلب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب کے صدرراجہ ہارون اور سیکرٹری جنرل راجہ منیر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات سے ملاقات کے دوران کیاملاقات میںوفاقی وزیر پارلیمانی امورمرتضیٰ جاوید عباسی بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر نےکہاکہ ایبٹ آباد پریس کلب کا شمار ملک کے اہم اور ذمہ دار پریس کلبز میں ہوتا ہے،مریم اورنگزیب نےوزارت اطلاعات کو ایبٹ آباد پریس کلب میں فوری طور پر کمپیوٹر لیب اور سٹوڈیو کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایبٹ آباد پریس کلب کو اعلان کردہ گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی،صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیرپارلیمانی امورمرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ ایبٹ آباد پریس کلب کے لئے کمپیوٹر لیب، سٹوڈیو کے قیام اور گرانٹ فراہمی کے اعلان پر وزیر اطلاعات کے مشکور ہیں،ایبٹ کی صحافتی برادری محدود وسائل کے باوجود اپنی پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں،
صحافیوں کے وفد نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی سے اظہار تشکرکیا
صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،مریم اورنگزیب








