بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ویڈیو، قومی کرکٹرز کی گراؤنڈ سے حارث رؤف کو شادی کی مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ساتھی کھلاڑی حارث رؤف کو کراچی میں ٹریننگ سے قبل ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شادی کی مبارکباد دی۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر ایک ریکارڈڈ ویڈیو بیان جاری کیا  جس میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، امام الحق، شان مسعود ، حسن علی اور شاہین شاہ کو دیکھا جاسکتا۔

مختصر ویڈیو پیغام میں شاہین کہتے ہیں کہ ‘ہیری! ہم سب کی طرف سے آپ کو شادی بہت بہت مبارک ہو‘۔

اس کے بعد وہاں موجود تمام ہی کھلاڑی حارث رؤف کو شادی کی مبارکباد دیتے ہیں ، شاہین ’جیو میرے یار‘ سے ویڈیو پیغام کا اختتام کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ حارث رؤف گزشتہ شب اپنی دلہنیا گھر لے آئے، ان کا دعوتِ ولیمہ آج شب ہوگا۔