بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم اپنے شہداءاور ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم شہبازشریف نےحوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو چوبیسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ لالک جان شہید نے کارگل کی جنگ میں اپنی بے مثال جرات وبہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا ،ناردرن لائٹ انفینٹری کے اس جانباز مجاہد نے انتہائی مشکل حالات میں مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،قوم اپنے شہداءاور ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ،شہداءاور غازی ہمارے سر کا تاج اور ملک وقوم کی سلامتی کا فولادی حصار ہیں ،اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور اُن کے اہل خانہ کو صبرجمیل دے۔ آمین