فاسٹ بولر محمد حارث کی شادی پر شاہین شاہ آفریدی سمیت قومی کھلاڑیوں نے انھیں مبارکباد دی ہے۔
فاسٹ بولرحارث رؤف کی بارات کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔
Harry – Shaadi Mubarak! 🎆@HarisRauf14 pic.twitter.com/BARiTPoa1H
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) July 7, 2023
ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی، کپتان بابراعظم سمیت کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے حارث رؤف کو شادی کی مبارکباد دی۔
ویڈیو پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے گہرے دوست کو ’ہیری‘ کہتے ہوئے دعا دی جبکہ دیگرکھلاڑیوں نے بھی فاسٹ بولر کو شادی کی مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹر حارث رؤف کا ولیمہ آج اسلام آباد میں ہوگا دوسری جانب قومی کرکٹرز خراب موسم کےباعث حارث رؤف کی شادی میں نہیں جاسکے ہیں۔









