بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اسلام آباد: قومی کرکٹر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

قومی کرکٹر حارث روف گزشتہ روز قریبی رشتے داروں اور دوستوں کے ساتھ اپنی دلہن کو رخصت کروا کے گھر لے آئے۔ حارث روف نے اس موقع پر کالی شیروانی اور سرخ کلاہ پہنا تھا جبکہ ان کی دلہن مزنہ مسعود نے سرخ رنگ کا روایتی لباس زیب تن کیا۔

حارث روف نے بارات کی روانگی سے قبل بکرے کا صدقہ بھی دیا۔ کراچی میں سری لنکا کے دورے کے لیے تربیتی کیمپ میں مصروف قومی کرکٹرز کو حارث روف کی شادی میں شرکت کے لیے جانا تھا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی میں ہی قیام کا فیصلہ کیا۔