بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پروفیسر وارث میر جبر کے سامنے کلمہ حق کہنے والے محب وطن شخص تھے،وزیراعظم

اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز صحافی، استاد اور دانشور پروفیسر وارث میر کو برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر وارث میر جبر کے سامنے کلمہ حق کہنے والے محب وطن شخص تھے،پروفیسر وارث میر سچ لکھنے والے قلم اور حق گوئی کے وارث تھے، ان کی حق گوئی کی روایت ان کے بہادر بیٹے آگے بڑھا رہے ہیں وہ اس قافلے کا حصّہ تھے جس نے اصولوں پر سمجھوتہ کیا نہ ہی سچ بولنے میں کسی مصلحت کا شکار ہوئے ،وارث میر اپنے ضمیر اور تاریخ کی عدالت میں سرخرو ہوئے اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ اور وابستگان کو صبر دے۔ آمین