بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی ٹی آئی نے انسداد دہشتگردی کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کے تحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈ کروا دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس میں پولیس کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے انسداد دہشتگردی کےتحت درج مقدمات میں بیان ریکارڈکروایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آبادپولیس کے مقدمات سے متعلق سوالات کےجوابات دیے۔
وکلا کی ٹیم بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ہمراہ ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں موجود رہی۔
عمران خان سے تقریباً 2 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی۔ چیئرمین تحریک انصاف ڈی آئی جی آفس سے بنی گالہ روانہ ہوگئے۔