پاکستانی سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم کی ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے خوشگوار موڈ میں تصویر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ سال ماہِ دسمبر میں شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کا نکاح نصیر نامی نوجوان سے ہوا تھا جبکہ دو روز قبل 7 جولائی کو اقصیٰ کی رخصتی کی تقریب منعقد کی گئی۔
شادی کی یہ پروقار تقریب کراچی کے مقامی ہال میں ہوئی، تقریب کے دوران مہندی کی رسم بھی ادا کئی گئی بعدازاں اقصیٰ آفریدی کی رخصتی کردی گئی۔
اقصیٰ کی شادی کی تقریب کے حوالے سے جہاں سوشل میڈیا پر آفریدی کا بیٹی کیلئے انسٹاگرام پر جاری جذباتی پیغام عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، وہیں بابر اعظم اور شاہد آفریدی کے بغلگیر ہوتے ہوئے ایک تصویر کے بھی چرچے ہو رہے ہیں۔
https://twitter.com/SharyOfficial/status/1677670643708436480?s=20
مذکورہ تصویر میں شاہد آفریدی اور بابر اعظم بے انتہا خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں اور دونوں ہنستے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان دو بڑے کھلاڑیوں کی تصویر کو صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور اس تصویر کو دو پاکستانی مایہ ناز کرکٹ اسٹار ز کا ملن قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس رنگا رنگ تقریب میں کرکٹ کی دنیا سے بابر اعظم کے علاوہ محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان، سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس نے بھی شرکت کی۔








