لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بدعنوانی کے کیس میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر پرویز الٰہی کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی بھرتی کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے، پرویز الٰہی کی جانب سے 10لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے ۔
عدالت نے مچلکے جمع ہونے پر پرویز الٰہی کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا،یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الٰہی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظورکی تھی ۔









